Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
4 - 47
بات کا نام ہے کہ عَزْمِ مُصَمَّمْ ىعنى پکا اِرادہ ہو ۔ اِدھر اُدھر نظرىں گھماتے، بدن سہلاتے، کھجاتے اور  کوئى چىز رکھتے اُٹھاتے ىا جلد بازى کے ساتھ نىتىں کرنا چاہىں گے تو شاىد نہ ہو پائىں گی لہٰذا نىک کام شروع کرنے سے قبل کچھ دیر رُک کر موقع کى مُناسبت سے سر جھکائے آنکھىں بند کىے ذہن کو مختلف خىالات سے خالى کر کے نىتوں کے لىے ىک سُو ہو جانا مفىد ہے ۔  
فقط نیت پرعمل کا اَجر
سُوال : اگر اچھا  کام کرنے کی نیت تھی لیکن کسی وجہ سے  نہیں کر سکے تو کیا اس پر اَجر و ثواب  ملے گا؟ 
جواب : اگر کسی نے کوئی اچھا کام کرنے کی نیت کی تھی لیکن وہ عمل نہیں  کر سکا جب بھی ثواب ملے گا جیساکہ مسلم شریف کی حدیث میں ہے :  جس نے نىکى کا اِرادہ کىا پھر اس نے وہ کام نہ کىا تو اس کے لىے اىک نىکى لکھى جائے گى ۔  (1)اس سے مُراد ىہ نہىں کہ وہ نىکى آپ کر چکے جبھی اس کا ثواب لکھا جائے گا بلکہ نىت کا ثواب لکھا جائے گا ۔  اب اللہ کى مَرضى پر  ہے کہ وہ اس عمل سے بڑھ کر نیت پر ثواب عطا کر دے ۔  اس لىے کہ نىت خود اىک ثواب کا کام ہے ۔  اچھى نىت اچھائى ہے اور  بُرى نىت بُرائى ہے ۔  



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الایمان، باب اذا ھم العبد بحسنة کتبت…الخ، ص۷۴، حدیث : ۳۳۵ دار الکتاب العربی بیروت