مَدَنی مَرکز آنے والے وقت یہیں گزاریں
سُوال : دوسرے شہروں یا علاقوں سے عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آنے والوں میں سے بعض بازاروں اور مارکیٹوں کی زینت بنتے ہیں تو انہیں کیسے سمجھایا جائے؟ (1)
جواب : گلىوں ، بازاروں مىں گھومنے والوں کے متعلق سُن کر مجھے مزا نہىں آتا، ایسوں سے دِل بھی ناراض ہوتا ہے ۔ بازاروں مىں رکھا بھى کىا ہے؟ اب ىہاں اللہ کا دِىن سىکھنے کے لىے آئے ہیں تو وہ بازار مىں نہىں ملے گا ، ىہىں مسجد مىں ہى سیکھنے کو ملے گا لہٰذا اپنا وقت عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں ہی گزاریں ۔
اگر جنازے کو کندھا نہ دیا تو کیا ثواب ملے گا؟
سُوال : اگر کوئى جنازے کو کندھا نہ دے بلکہ پىچھے ساتھ ساتھ چلتا رہے تو کىا اُسے بھى ثواب ملے گا اور گناہ معاف ہوں گے ؟
جواب : جو کندھا دىنے کے فضائل ہىں وہ تو ظاہر ہے اسے حاصِل نہىں ہوں گے البتہ اگر جنازے مىں ساتھ جائے گا، تَدفىن مىں حصّہ لے گا اور یہ کام شرىعت کے مُطابق کیے تو اس پر اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ثواب پائے گا ۔
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)