Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
3 - 47
 نماز پڑھتا ہوں تو ہر صورت مىں یہ نیت کافی نہىں ہے مثلاً عشا کى نماز پڑھتے وقت ذہن مىں ہونا چاہىے کہ مىں عشا کے فرض پڑھ رہا ہوں، کم از کم ىہ ذہن مىں ہونا ضَرورى ہے ۔  
نیت کے متعلق کچھ مَدَنی پھول
سُوال : نیت کے متعلق کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔ 
جواب : نىت کے بارے مىں چند اہم مَدَنى پھول پیشِ خدمت ہیں : (۱)جتنى اچھى نىتىں زىادہ اتنا ثواب بھى زىادہ ۔ (۲)نىت دِل کے اِرادے کو کہتے ہىں دِل مىں نىت ہوتے ہوئے زبان سے کہہ لىنا زىادہ اچھا ہے ۔ دِل مىں اِرادہ نہ ہونے کى صورت مىں صِرف زبان سے نىت کے اَلفاظ ادا کر لىنے سے نىت نہىں ہو گى ۔  (۳)کسى بھى عملِ خىر ىعنى اچھے کام مىں اچھى نىت کا مَطلب ىہ ہے کہ وہ عمل رضائے اِلٰہى کے لىے ہو ۔ (۴) جو اچھى نىتوں کا عادى نہىں اسے شروع مىں بتکلف ىعنى زبردستى اپنے آپ کو  اچھی نىتیں کرنے کا  عادی  بنانا پڑے گا ۔ 
نیت کی حکمت اور اس کا طریقہ
سُوال : کسی کام سے پہلے اچھی نیتوں کی تَرغیب دِلانے  میں کیا  حکمت ہے؟نیز نیت کب کہلائے گی؟ 
جواب : کسی کام سے قبل نیتیں کرنے سے مقصود عبادت اور عادت مىں فرق کرنا ہوتا ہے ۔ صِرف زبانى کلامی ىا بے توجہى سے اِرادہ کرنا نىت نہیں کىونکہ نىت اس