Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
38 - 47
قبلے کی طرف پاؤں پھیلانا کیسا؟
سُوال : قبلے کی طرف پاؤں  پھیلاکر بیٹھنے اور سونے کا کیا حکم ہے؟نیز جگہ کی تنگی کی وجہ سے ایسا کرنا کیسا؟
جواب : منع ہے کہ یہ خلافِ اَدب اور مکروہِ تَنزیہی ہے لہٰذا بچنا چاہیے ۔ (1) 
بیماری بسا اوقات مومِن کیلئے رَحمت ہوا کرتی ہے
سُوال : کسی کی صحت خراب ہو جائے تو اُسے یہ کہنا کیسا ہے کہ یہ تمہارے گناہوں میں پڑنے کا انجام  ہے؟ 
جواب : ایسا کہنے والا خود کون سا مَعصُوم ہے یا اس کے پاس کون سا آلہ ہے جس کے ذَریعے اسے  معلوم ہو گیا  کہ یہ بیماری گناہوں میں پڑنے کی وجہ سے آئی ہے ۔  یہ بات کوئی طے نہیں کر سکتا کہ اس پر آنے والی بیماری گناہوں کی سزا ہے ۔  بلکہ اِس طرح کسی سے بات کرنا ہی اس کی دِل آزاری کا باعِث ہو سکتا ہے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا اَیُّوب عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی بیماری بہت مشہور ہے حالانکہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تو مَعصُوم ہیں ۔ نیز بخار میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خِدمت میں بھی سَلام کے لیے حاضِر ہوا ہے ۔ (2)  کیا مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  یہ گناہوں کی سزا تھی یا پھر دَرَجات کی بلندی مقصود تھی یا کہیں کہ بخار کو یہ



________________________________
1 -   درمختار، کتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة و ما يکرہ فيھا، ۲ / ۵۱۶ 
2 -   بخاری، کتاب المرضی، باب قول المریض …الخ، ۴ / ۱۱، حدیث : ۵۶۶۷ ماخوذاً دار الکتب العلمیة بیروت