Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
37 - 47
جنات کے اَحکام جاننے والے عالِمِ دِین
سُوال : انسانوں کی مَیِّت کو دفنایا جاتا ہے جنات کی مَیِّت کے ساتھ کیا مُعاملہ ہوتا ہے؟ 
جواب : ایک سانپ کی حِکایت ملتی ہے کہ قافلے والوں نے سفید سانپ کو تڑپتا دیکھا (جب وہ مَر گیا تو)اسے لپیٹ کر دفنا دیا ، تو کچھ آوازیں آئیں جن میں شکریہ ادا کیا گیا اور بتایا کہ یہ ایک صحابی جن تھے جو سانپ کی شکل میں ظاہر ہوئے ۔ (1) بہرحال اب جنات کی تَدفین وغیرہ سے متعلق کیا اَحکام ہیں اِس عنوان پر کوئی کتاب دیکھی نہیں جس میں جنات کے  مَسائل لکھے ہوں ۔ اگر کوئی کتاب ہوئی بھی تو جنوں میں ہی ہو گی جس سے یہ جنات ہی پڑھ سکتے ہوں گے ہم کو یہ نظر نہیں آئے گی ۔  ہاں!ایسے مفتی ہوئے ہیں جو جنات کے مَسائِل بھی جانتے تھے جیسے حضرتِ سَیِّدُنا امام(ابوحفص عمربن محمد)نسفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ”مُفتیٔ ثقلین“ تھے یعنی جنات اور انسان  دونوں ہی ان سے فتویٰ لیتے  اور مَسائل دَریافت کرتے تھے ۔  (2) یقیناً حضرتِ سَیِّدُنا امام نسفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی اتنے بڑے عالِم ہوں گے کہ انھیں جنات کے مَسائل کا بھی عِلم ہو گا ۔  فی زمانہ ایسے عالِم صاحب کا  ہمیں  نہیں معلوم جو جنات کو بھی مَسائل بتا سکتے ہوں ۔  



________________________________
1 -   دلائل النبوة للاصبھانی، الفصل السابع عشر و مما ظھر من الآیات…الخ، ذکر اخبار الجن … الخ، ص۲۱۴، حدیث : ۲۵۷  ماخوذاً المکتبة العصریة بیروت
2 -   الفوائد البھیة، حرف العین، عمر بن محمد النسفی، ص۱۹۴ باب المدينه كراچی