Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
35 - 47
جواب : ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کے لیے صابن شرط نہیں ہے ۔ کپڑے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں،  جیسے گاڑھی نجاست کو پاک کرنے کا طریقہ الگ ہے اور جو نجاست نظر نہیں آتی مثلاً پیشاب سوکھ جائے تو نظر نہیں آتا بعض اوقات اس کا دھبا بھی نہیں نظر آتا اسے گاڑھی نجاست نہیں کہا جاتا ایسی نجاست کو دھونے کا طریقہ جُدا ہے ۔ کپڑے پاک کرنے کے چند آسان طریقے پیشِ خدمت ہیں : 
پہلا طریقہ یہ ہے کہ اگر کپڑے پیشاب زدہ ہو جائیں تو انہیں  پانی کے نل کے نیچے رکھ  کر ان  پر اتنا پانی بہائیں کہ  غالِب گمان ہو جائے کہ پانی نجاست کو بہا  کر لے گیا ہو گا، اب یہ کپڑے  اور ہاتھ وغیرہ سب پاک ہو گئے ۔   
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نجاست والا کپڑا برتن میں ڈال کر اوپر سے پانی ڈالنا شروع کریں اور کپڑے کو لکڑی یا ہاتھ سے ڈبوئے رکھیں حتّٰی کہ پانی اس برتن سے چھلک کرایک یا دو ہاتھ یعنی آدھے یا ڈیڑھ گز تک بہہ جائے اب یہ کپڑا ، برتن اور جو کچھ پانی میں ہے سب پاک ہو جائے گا جبکہ نجاست کا اثر باقی نہ ہو (اور اس کاظَنِّ غالِب بھی ہو جائے) ۔ اگر اب بھی نجاست باقی ہے اور اس کا اثر نظر آ رہا ہے تو یہ کپڑا پاک نہیں ہو گا لہٰذا  پہلے اس کو (زائل کر کے کپڑا) پاک کر لیں تاکہ اس نجاست کا دھبا ختم ہو جائے پھر اس کپڑے کو برتن میں ڈال کر بیان کردہ طریقے کے مطابق پاک کریں ۔  لیکن اس دَوران خیال رکھیں کہ