مىں نىاز کرنے مىں رکاوٹ ہو تو کسى بھى نىک کام مىں وہ رَقم خرچ کر دیجیے ۔ (1)
تاجر سے اگر آئل گرجائے تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟
سُوال : تاجر اپنےCustomer(یعنی گاہک) کو Oil(یعنی تیل) دے اور کچھ آئل زمین پر گِر کر ضائع ہو جائے تو یہ آئل جس میں کچھ ضائع بھی ہو چکا ہے دینا گناہ تو نہیں؟
جواب : اگر تاجِر کے اپنے ہاتھ سےOil(یعنی تیل) گرا اور Customer(یعنی گاہک) سے طے شُدہ مِقدار میں کمی آ گئی تو یہ کمی تاجِر ہی کو پوری کرنی ہو گی مثلاً 100 گرام دینا طے ہوا اور دیتے وقت تاجِر کے ہاتھ سے 10 گرام گِر کر 90 گرام رہ گیا تو یہ کمی تاجِر ہی پوری کرے گا ۔ اگر گاہک کے قبضہ کرنے کے بعد اس کے ہاتھ سے گر جائے چاہے سارا ہی کیوں نہ گرے یہ سب گاہک کا آئل گرنا کہلائے گا تاجِر کا نہیں ۔ اب اگر جان بوجھ کر اپنی کوتاہی سے آئل گرا یا چاہے تاجِر نے گرایا ہو یا گاہک نے گرانے والا گناہ گار ہوگا ۔ اگر خود بخود ہاتھ سے پھسل کر گر گیا تو کوئی بھی گناہ گار نہیں ہو گا ۔
ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ
سُوال : ناپاک کپڑوں کو صابن سے دھویا تو کیا وہ پاک ہو جائیں گے؟
________________________________
1 - یہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اپنا ہی قول ہے جو ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع ہوا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)