Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
33 - 47
	 نے صِرف ایک مثال دی ہے اللہ کرے اسکوٹر روکنے پر بھی آپ کو کچھ رَقم نہ دینا پڑے ۔  لائسنس لازمی ہے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا جائز نہیں کیونکہ اس میں خود کو ذِلَّت پر پیش کرنا ہے ۔ (1)بہر حال جتنی رَقم اس چھوٹی سی غَلَطی پر لی جاتی ہے کم از کم اتنی ہی رَقم روزانہ عطیات بکس میں ڈال دی جائے اگر روزانہ مشکل ہو تو حَسبِ توفیق رَقم ڈالتے رہیں ۔  چاہیں تو ہر پیر شریف کو کچھ نہ کچھ رَقم ڈالیں  کہ پیر شریف میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا یومِ وِلادت ہے ۔ (2)اور حضور غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا بھی یومِ وِلادت ہے ۔  (3) 
روزی میں بَرکت کا نسخہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ربیعُ الآخر ۱۴۴۰ سِنِ ہجری کے Title Page(یعنی سرِ ورق) پر  لکھا ہے : تاجر اپنى روزانہ کى بِکرى(یعنی Sale) کا اىک فىصد یعنی  One Precentجبکہ تنخواہ پانے والا اپنى ہر تنخواہ کى رَقم سے کم از کم دو فىصد ىعنى Two precent نکالے اور ماہانہ گىارھوىں شرىف  کى نىاز کرے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کى روزى مىں بَرکت ہو گى ۔  پھر برىکٹ مىں لکھا ہے کہ اگر گھر 



________________________________
1 -   کسی ایسے امر کا اِرتکاب جو قانوناً ناجائز ہو، ا ورجرم کی حد تک پہنچے شرعاً بھی ناجائز ہوگا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کا مرتکب ہو کر اپنے آپ کو سزااور ذلت کے لئے پیش کرنا شرعاً بھی رَوا نہیں ۔  (فتاویٰ رضویہ، ۲۰ / ۱۹۲)
2 -   مسلم، کتاب الصیام، استحباب صیام ثلاثة ...الخ، ص۴۵۵، حدیث : ۲۷۴۷
3 -   الحقائق فی الحدائق ، ۱۳۹ماخوذاً