گے ۔ جیسے ہم اگر اپنے سے چھوٹے کو کچھ تحفہ دیں تو وہ بھی ہمیں اپنی حیثیت کے مُطابق کچھ نہ کچھ دے گا یوں ہی اگر ہم کسی بڑے کو کوئی تحفہ پیش کریں گے تو وہ بھی اپنی حیثیت کے مُطابق دے گا ۔ اِسی طرح جب ہم غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کو کوئی تحفہ دیں گے تو وہ ہمیں کیوں کر محروم فرمائیں گے کہ غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق سب بڑوں سے بڑے اور ولیوں کے سردار ہیں ۔
گیارھویں شریف کی نیت سے عطیات میں رَقم ملانا کیسا؟
سُوال : کیا مَدَنی عطیات بكس میں گیارھویں شریف کی نیت سے رَقم ڈال سکتے ہیں؟
جواب : جی ہاں! مَدَنی عطیات میں گیارھویں شریف یعنی غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے اِیصالِ ثواب کی نیت سے رَقم ڈال سکتے ہیں بلکہ غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے اِیصالِ ثواب کی نیت سے رَقم ڈالیں گے تو ثواب بڑھ جائے گا ۔ البتہ اِس میں زکوٰۃ کی رَقم نہیں ڈال سکتے ۔
عطیات بکس میں کتنی رَقم ڈالی جائے؟
سُوال : مَدَنی عطیات بکس میں کتنے پیسے ڈالنے چاہئیں؟
جواب : اگر کوئی بغیر لائسنس کے اسکوٹر چلائے اور اسے روک لیا جائے تو اب اس سے کتنے پیسے وُصول کیے جائیں گے؟ پہلے تو 50یا100 روپے ہوتے تھے اب شاید 500یا1000ہوں مگر یہ ذہن میں رہے کہ رِشوت دینا حرام ہے ۔ (1) یہ میں
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ، ۱۸ / ۴۶۹