Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
31 - 47
	چلا آ رہا ہے ۔  پہلے کی بڑی بوڑھی عورتوں کی غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق سے عقیدت کا یہ عالَم تھا کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ جا بیٹا تو غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے حوالے ۔  اب نہ جانے اِس طرح کے جملے بولے جاتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ پہلے کے لوگوں کے دِلوں میں زیادہ عقیدت تھی ۔  اب بہت سے شرپسند عناصر پیدا ہو گئے ہیں جو طرح طرح کی باتیں کر کے لوگوں کے ذہنوں میں وَسوسے ڈالتے  ہیں ۔  گزشتہ دور میں ایسے لوگ نہیں تھے تو لوگ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کو بہت مانتے تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے محبت کرتے اور دھوم دھام سے آپ کی گیارھویں شریف کا اِہتمام کیا کرتے تھے ۔  ایک دور تھا کہ ہم لوگ بھی ہر ماہ گیارھویں شریف مَناتے اور  گھروں میں گیارھویں شریف کی نیاز ہوتی تھی ۔  اب بھی مجھے چاند کی گیارھویں تاریخ یاد آجاتی ہے تو میں گیارھویں شریف کی نیاز کا اِہتمام کر لیتا ہوں ۔ شیخِ محقق حضرتِ سَیِّدُنا شیخ عبدُ الحق  مُحَدِّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کے پیر و مُرشِد حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ الوَھّاب متقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ہر سال گیارھویں شریف کو غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے اِیصالِ ثواب کے لیے نیاز دلوایا کرتے تھے ۔ (1)
یاد رَکھیے! گیارھویں شریف مَنانا ثواب کا کام ہے اگر ہم اللہ پاک کی رضا کے لیے گیارھویں شریف کے موقع پر اِیصالِ ثواب کریں گے تو محروم نہیں رہیں 



________________________________
1 -   ما ثبت من السنة، ذکر شھر ربیع الآخر، ص ۱۶۷ مطبع مجتبائی دھلی ھند