کیا فرشتوں میں رَسول ہوتے ہیں؟
سُوال : کیا فرشتوں میں رَسول بھی ہوتے ہیں؟(1)
جواب : جی ہاں!فرشتوں میں بھی رَسول ہوتے ہیں جن میں حضرتِ سَیِّدُنا جِبریل امین، حضرتِ سَیِّدُنامیکائیل، حضرتِ سَیِّدُنا اِسرافیل اور حضرتِ سَیِّدُنا عِزرائیل عَلَیْہِمُ السَّلَام رَسول ہیں ۔ (2) یہ چاروں دِیگر مَلائکہ سے افضل ہیں حتّٰی کہ حاملانِ عرش کی فضیلت بھی ان کے بعد ہے ۔ (3) البتہ فرشتوں میں رَسول ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان میں ایمان کے مَسائل ہوتے ہیں یا ان کو ایمان کی دعوت دینی پڑتی ہے یا گناہوں سے روکنا پڑتا ہے بلکہ فرشتے مَعصوم ہوتے ہیں ۔
گیارھویں شریف کب سے مَنائی جا رہی ہے؟
سُوال : سب سے پہلے گیارھویں شریف کس نے مَنائی اور اِس کا اِہتمام کرنے سے کیا فَوائد حاصِل ہوتے ہیں؟ (سوشل میڈیا کا سُوال)
جواب : ہم نے جب سے آنکھ کھولی ہے گیارھویں، بارھویں اور خواجہ صاحب کی چَھٹی کا تذکرہ سُنا ہے ۔ اِس کا مَطلب یہ ہوا کہ یہ سِلسِلہ ہماری پیدائش سے بھی پہلے کا
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - المحرر الوجیز ، پ ۲۲، فاطر، تحت الآیة، ۴ / ۴۲۸ دار الكتب العلمية بيروت
3 - فتاویٰ رضویہ، ۲۹ / ۳۵۲ ماخوذاً