مُنَوَّرہ زَادَہُمَا ا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً چلے جائىں وہاں بھى آپ کو مَشائخ ملىں گے ۔ اگر آپ کو نہ بھی ملیں مگر مجھے پتا ہے کہ وہاں بزرگوں کے سلسلے ہىں ۔ سَىِّدى قُطبِ مدىنہ(حضرتِ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی)کون تھے؟یہ مدىنۂ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کے رہنے والے ہی تو تھے اور ىہ بہت بڑے پىر صاحب تھے، مىرے جىسے ہزاروں لاکھوں ان کے غُلام اور ان کے قدموں کى خاک ہىں تو یوں دُنىا بھر مىں مَشائخ کا سلسلے موجود ہیں ۔ آپ انڈونىشىا ، سوڈان، مِصر ، شام ، اُردن اور ىمن شرىف جہاں چلے جائیں ہر جگہ آپ کو ىہ پىرى مُرىدى ملے گى مگر ظاہر ہے کہ جہاں بہترىن کوٹھى یا بنگلہ ہو وہاں واش روم تو ہوتا ہى ہےتو اِس طرح بعض واش روم چھاپ لوگ بھى ہوتے ہىں جو سِلسِلوں سے متعلق بےتکى باتىں کر رہے ہوتے ہىں ۔ اللہ کرىم سب کو عقلِ سلىم عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
فرشتوں کو اللہ پاک کی بیٹیاں کہنا کیسا؟
سُوال : فرشتوں کو اللہ پاک کی بیٹیاں کہنا کیسا؟
جواب : فرشتوں کو اللہ پاک کی بیٹیاں کہنا خالِص کُفر ہے ۔ (1)یہ کہنےوالا مُرتد ہو جائے گا اور اس کا اِیمان چلاجائے گا اگر شادی شُدہ ہے تو نکاح بھی ٹوٹ جائے گا، اب وہ توبہ کرکے ایمان لائے اور نئے سرے سے نکاح کرے ۔
________________________________
1 - کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، ص۳۱۱ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی