Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
2 - 47
کہے کہ جتنى سو سو کى گڈىاں بناؤ گے تو ہر گڈی پر اىک نوٹ آپ کا ہو گا تو  اب ىہ گنتی کا مشکل کام بہت آسان لگے گا اور آپ دھڑا دھڑ گڈىاں بنا لىں گے کیونکہ ہر گڈی پر اىک نوٹ ملنے کا جَذبہ کام کروا دے گا ۔   
اِسی طرح نىتىں کرنے کا کام بھى اگرچہ مشکل نظر آتا ہے لیکن اس پر ملنے والے ثواب پر نظر رکھیں گے تو قدرے آسان ہو جائے گا ۔  ثواب جنَّت مىں لے جانے والا کام ہے ۔ نىکى جنَّت مىں لے جانے والا کام ہے ۔  اىک نىکى اللہ پاک نے قبول فرما لی اور اسى کے صَدقے جنَّت مِل جائے تو کوئى بعىد نہىں ۔  بہرحال ثواب اور جنَّت کی نعمتوں پر نظر ہو گی تو نیت کرنا آسان ہو جائے گا ۔  
نیت نہ کرنے کا نقصان
سُوال  : کسی نىک کام سے پہلے  اچھى نىت نہ کرنے کا کیا نقصان ہے؟ (1) 
جواب : کسی نیک کام سے پہلے اچھی نیت نہ ہوئی تو ثواب یا عمل ہی ضائع ہو سکتا ہے مثلاً اگر نماز کى نىت نہىں کى، نہ دِل مىں نىت تھى تو اب ثواب کى کوئى صورت ہی نہ  رہى کہ یہ فقط اُٹھک بىٹھک ہے نماز تو ہے ہی نہیں ۔ 
نماز کی نیت کیسے کی جائے؟
نماز میں کیا نىت کرنی ہےىہ بھى سىکھنا پڑے گا ۔  اب خالى ىہ کہہ لىا کہ مىں



________________________________
1 -   یہ سُوال اور اس کے بعد والے چھ سُوالات  شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں جبکہ جوابات امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا فرمودہ  ہی ہیں ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)