خُلَفا تھے، پھر اِن خُلَفا کے بھی آگے خُلَفا تھے تو یوں آج تک قادرى سِلسِلہ چلا آرہا ہے ۔ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق سے آگے چلیں تو شىخ ابو سعىد مُبارَک مخزومى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیغوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے پیر تھے، پھر آگے ان کے بھی پیر صاحب تھے ، ىہا ں تک کہ مشہور بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا جُنىد بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی بھی ہمارے پىروں مىں سے ہیں، اِسی طرح حضرتِ سَیِّدُنا شىخ مَعروف کَرخیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی اور حضرتِ سَیِّدُنا سری سقطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بھى ہمارے پىروں میں سے ہیں، ہمارے غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے مَشائخ سے اِس طرح سِلسِلہ چلتا چلتا حضرتِ سَیِّدُنا اِمام زىنُ العابِدىن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن تک پہنچتا ہے اور پھر ان کے پىر صاحب حضرتِ سَیِّدُنا امام حسىن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں اور پھر ان کے والدِ محترم مولا مشکل کشا حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرتَضیٰ شیرِخُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ان کے پیر ہیں اور پھر مولا مشکل کشا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے خلىفہ تھےتو ىہ سلسلے کی صورت میں کڑى سے کڑى ملى ہوئى ہے، اِس کا اِنکار بزرگوں نے نہیں کیا اب بھى اُمَّت کى غالِب بلکہ اَغلب اور اَکثرىت اس چىز کو مانتى ہے ۔
عرب دُنیا میں پیری مُریدی
سُوال : کیاعرب مىں بھى پىرى مُرىدی ہوتی ہے ؟
جواب : جی ہاں!عرب دُنىا مىں بھى پىرى مُرىدى کافى ہے ۔ آپ مَکۂ مکرَّمہ اور مدىنۂ