Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
27 - 47
	 قرآن سے ثابت ہے ۔ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے بھی  مختلف مواقع پر بیعتیں لی ہىں جىسے بىعت ِرِضوان  یہ بہت مشہور بیعت ہے، جوتھوڑی بہت معلومات رکھتا ہے اِسے بیعتِ رِضوان کے بارے میں معلوم ہوتا ہے ۔ اِسی طرح  بعض مواقع پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے  کسى سے اِس بات پر بىعت لى کہ وہ  کسى سے سُوال نہىں کرىں گے ۔ (1)اور کسى سے ىوں بىعت لى کہ  دُنىا سے دُور رہىں گے ۔ اِس طرح کى بیعتوں کا ذِکر اَحادیثِ مُبارَکہ مىں موجود ہے ۔ 
زمانۂ قدیم سے بیعت کا سِلسِلہ جاری ہے
بزرگانِ دِىن رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن سے بىعت کا سِلسِلہ قدىم زمانے سے چلا آرہا ہے، ىہاں تک کہ ہمارے مُرشِد غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق مشہور بزرگ ہىں اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی  بزرگى کا  اِنکار شاید کوئى بھى نہىں کرے گا مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے بھی پیر صاحب تھے جن کا نام حضرتِ سَیِّدُنا شىخ ابو سعىد مُبارَک مخزومی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ہے ۔ (2) غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے بہت سے  خلىفہ تھے، جن میں حضرتِ سَیِّدُنا شىخ على بن ہىتى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سب سے پہلے خلىفہ تھے، ان کے علاوہ بھى آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے بہت سے



________________________________
1 -   جن صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے سُوال نہ کرنے کی بیعت لی گئی تھی ان میں سے ایک حضرتِ سَیِّدُنا عوف بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی تھے ۔  
(ابوداود، کتاب الزکاة، باب کراھیة المسألة، ۲ /  ۱۶۹، حدیث : ۱۶۴۲ ماخوذاً دار احیاء التراث العربی بیروت )
2 -   تذکرۂ مشائخ  قادریہ، ص۹۶  نوری کتب خانہ مرکز الاولیا لاہور