Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
26 - 47
جواب : جہنم مىں”زَمْھَرِیْر“نامی  اىک طبقہ ہے جس میں ٹھنڈک کا عذاب ہے ۔ اس مىں اتنی شدید ٹھنڈک ہو گى کہ جب کافر کو اس مىں ڈالا جائے گا تو ٹھنڈک سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائىں گے ۔  (1)اب خُدا جانے کہ وہاں کتنی سخت ٹھنڈک ہو گى یہاں تو ہم برف بارىاں سنتے رہتے ہىں اور سردى مىں بندے گھوم پھر رہے ہوتے ہىں تو ىہ ٹھنڈک  کم ہے اَصل ٹھنڈک ”زَمْھَرِیْر“کی   ہو گى جو واقعی اِىذا دىنے والى ٹھنڈک ہو گی اللہ تعالىٰ ہم سب مسلمانوں کو اس سے محفوظ رکھے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم     
قرآنِ پاک سے پیری مُریدی کا ثبوت
سُوال  : کىا غوثِ پاک کا مُرىد ہونا قرآنِ پاک سے ثابت ہے؟
جواب : وسىلہ تلاش کرنا قرآنِ پاک سے  ثابت ہےجیسا کہ پارہ 6 سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 35 میں اِرشادِ رَبّ العباد ہے :( یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ ) (پ۶، المائدة : ۳۵)ترجمۂ کنز الایمان : ” اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو  ۔ “اِس آیتِ مُبارَکہ کو  عُلَمائے حق نے کسى کو پىر بنانےکی دَلیل بنایا ہے ۔  ظاہر ہے پىر خُدا یا نبى نہىں ہوتا بلکہ  جس کو ہم پىر بناتے  ہىں وہ ہمیں اللہ پاک کی  بارگاہ مىں پہنچانے والا اىک وسىلہ اور ذَرىعہ ہوتا ہے تو اِن معنوں پر



________________________________
1 -   عمل الیوم والیلة، باب مایقول اذا کان یوم شدید الحر او شدید البرد، ص۱۳۶، حدیث : ۳۰۷  الشركة الجزائریة اللبنانية