Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
25 - 47
جواب : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دو بار سفرِ  بغداد کى سعادت مىسر آئى ۔  بغداد شرىف کے ساتھ ساتھ  کربلا شرىف ، نَجف اَشرف، کوفہ اور ایک تاریخی مقام بعقوبہ میں بھی حاضِری ہوئی ۔ پھر قومِ لوط پر جہاں عذاب نازل ہوا تھا عبرت کے لىے ہم وہ جگہ بھى دىکھنے گئے تھے، یہ جگہ عراق شرىف مىں  ہے اور وہاں ان کے پُرانے بتوں کے نقشے بھی بنے ہوئے تھے، شاىد مىں نے ایک بُت پر تھوکا بھی تھا  ۔ قومِ لوط کے ٹوٹے پھوٹے آثار تھے اور ایک جگہ نَمرود کا بھی بہت بڑا بُت بنا ہوا تھا جس کے بارے میں ہمیں  سىر کروانے اور  زىارتىں کروانے کے  لیے  لے جانے والوں نے بتایا تھا ۔ حقیقت میں ىہ زىارت گاہىں نہىں بلکہ  عبرت گاہىں تھیں کہ  جہاں دىکھو ٹوٹا پھوٹا تھا اور  ان کا کوئى پُرسانِ حال نہىں تھا ،  شاىد نمرود نامی بُت  کے منہ پر بھی میں نے  تھوکا تھا، جس بُت کے بارے میں ہمیں بتایا گیا کہ یہ  نمرود کا بُت ہے اس کی بڑی بڑی  داڑھی تھی، بہت بڑا سر تھا اور شیر کی طرح بنا ہوا تھا ۔  ىہ بہت پُرانى باتىں ہیں اس لیے صحیح طرح ىاد بھى نہىں ہے ۔  شرعی مسئلہ یہی ہے کہ وہاں اللہ کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے  جلدى جلدى گزر جائے ۔ (1)
کیا جہنم میں سردی کا بھی عذاب ہو گا؟
سُوال :  آج کل سردى کا موسم ہے تو  کىا جہنم مىں سردى کا بھی عذاب ہو گا ؟ 



________________________________
1 -   شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیة، ثم غزوة تبوک، ۴ / ۸۵  دار الکتب العلمیة بیروت