Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
20 - 47
 کہنا ہے ۔ (1) بہتر ىہ ہے کہ چھینکنے والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ىا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی  کُلِّ حَال کہےاور  سننے والے پر واجب ہے کہ فوراً” یَرْحَمُکَ اللہ ىعنى اللہ  تجھ پر رحم فرمائے “کہے اور یہ  اتنی آواز سے کہے کہ چھینکنے  والا سُن لے فقط دِل مىں یَرْحَمُکَ اللہ کہنا کافى نہىں ہے ۔ (2) جواب سُن کر چھىنکنے والا”یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ  ىعنىاللہ پاک ہمارى اور تمہار ى مغفرت فرمائے ۔ “یا”یَہْدِیْکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ىعنیاللہ پاک تمہىں ہداىت دے او ر تمہارا حال دُرست کرے“کہے ۔ (3) اور یہ کہنا اس کے لىے مستحب یعنی ثواب کا کام ہے ۔ (4) اگر نہیں کہے گا تو گناہ گار نہىں ہو گا ۔   اگر  ان دو دُعاؤں  مىں سے کوئى بھى اىک دُعا کہہ لےگا  تو مستحب ادا ہو جائے  گا ۔   
مدرسۃُ المدینہ بَرائے بالِغان کا فیضان
سُوال : ىہ اتنی ساری  دُعائیں کہاں سے سیکھی جائیں؟ 
جواب :  اگر عاشقانِ رَسول کے ہمراہ  مَدَنى قافلوں مىں سفر کرتے رہىں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ىہ دُعائیں سىکھ جائیں  گے ۔  اِسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہتمام  مدرسۃُ  المدىنہ بَرائے بالِغان  جو عموماً ہمارے یہاں  رات میں لگائے جاتے ہیں



________________________________
1 -   ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء ان  دعوة المسلم مستجابة، ۵ / ۲۴۸، حدیث : ۳۳۹۴ دار الفکر بیروت 
2 -   ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹ / ۶۸۳-۶۸۴ ماخوذاً  
3 -   فتاویٰ ھندیه، کتاب الکراھیة، الباب السابع فی السلام...الخ، ۵ / ۳۲۶  دار الفکر بیروت  
4 -   ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص۳۲۰ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی