جن کا دورانیہ تقریباً 63 مِنَٹ کا ہوتا ہے، اُمّىد ہے کہ ان میں بھی ىہ دُعائىں سکھائى جاتى ہوں گی اور ان کے ساتھ ساتھ دُرُست طریقے سے قرآنِ کرىم پڑھنا بھی سکھاىا جاتا ہے، مدرسۃُ المدىنہ بَرائے بالِغان میں شرکت کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ىہ دُعائیں سىکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
تاجِر بھی مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں شرکت کریں
تاجِروں کو بھى اپنے اپنے علاقوں کے مدرسۃُ المدىنہ برائے بالِغان مىں شرکت کرنی چاہیے اور یہ اپنی دُکانوں پر بھی 63 منٹ کے لیے مدرسۃُ المدینہ بَرائے بالِغان کا اِہتمام کر سکتے ہیں ۔ سیٹھ کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمىن کو بھی مدرسۃُ المدینہ بَرائے بالِغان میں شرکت کی اِجازت دے کیونکہ جس ملازم کا وقت کا اِجارہ ہے وہ اِجارہ وقت کے دَوران اَپنى مرضى سے مدرسۃُ المدینہ بَرائے بالِغان میں نہىں پڑھ سکتا البتہ اگر سىٹھ اِجازت دے تو پڑھ سکتا ہے ۔ اگر دوسرا ملازم کہے کہ تم مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھ لو تمہارے حِصّے کا کام میں سنبھال لوں گا تب بھی اس کا پڑھنا جائز نہىں ہو گا ۔ ہاں اگر سىٹھ نے ایک ملازم سے کہا کہ تم دوسرے ملازم کو کہہ دو کہ میں تمہارے حِصّے کا کام سنبھال لوں گا تو اب اگر ملازمین خوش دِلى کے ساتھ بار ى باری ایسا کرتے ہوں تو کوئی مُضایقہ نہیں ۔
حضورِ غوثِ پاک کی وِلادت کب ہوئی؟
سُوال : حضورِ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کی ولادتِ مُبارَکہ کب ہوئی ؟