Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
18 - 47
 نہىں ہے ۔  اَولىائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام مىں غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا بہت اعلىٰ مقام و مَرتبہ ہے ۔  
غوثِ پاک کی کرامت
سُوال : سُنا ہے کہ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق اپنی والدۂ ماجدہ کے پیٹ میں ہی والدۂ ماجدہ کی چھینک کا جواب دیتے تھے؟
جواب : جی ہاں ۔  مىرے غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق  جب اپنى ماں کے پىٹ مىں تھے تو جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی اَمی جان  کو چھىنک آتى اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  کہتیں  تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اپنی امی جان  کے پىٹ مىں جواباً یَرْحَمُکِ اللہ کہتے ۔ (1) آج کل  تو بڑے بڑوں کو یَرْحَمُکَ اللہ کہنا نہىں آتا ہو گا ۔ چھینک کےجواب میں عورت  کےلیے یَرْحَمُکِ اللہ اور مَرد کے لىے یَرْحَمُکَ اللہ کہىں گے ۔  میرے مُرشِد غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق ماں کے پىٹ  مىں بھی  مَسائل جانتے تھے کیونکہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  پىدائشى ولى تھے ۔   
ہمارى حالت ىہ ہے کہ ہمیں چھىنک آنے  پر کىا کرنا ہے اور  چھىنک کا جواب  سُن کر  کىا  کرنا ہے کچھ بھى پتا نہىں ہوتا اور ہماری  غالِب اَکثرىت چھىنک پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نہىں کہتی حالانکہ یہ سُنَّت ہےبلکہ چھىنک آنے پر اللہ کى حمد کرنے ىعنى اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  کہنے کو تفسیر خزائنُ العِرفان میں طَحطاوى کے حوالے سے سُنَّتِ مُؤکدہ



________________________________
1 -   الحقائق فی الحدائق، ص ۱۳۹ ماخوذاًمکتبہ اویسیہ رضویہ بہاولپور