”مَنی پلانٹ“نامی پودا چوری کر کے لگانا کیسا؟
سُوال : ”مَنى پلانٹ“نامی پودے کے بارے مىں مشہور ہے کہ اگر ىہ چورى کرکے لگاىا جائے تو ىہ جلدى بڑ ا ہوتا ہے، کیا یہ دُرست ہے ؟ (سوشل میڈیا کا سُوال)
جواب : میں نے پہلى بار یہ سُنا ہے ، ہو سکتا ہے شیطان نے یہ ٹوٹکا چلایا ہو کہ کسى کا چُرا کر لگاؤ تو جلدی بڑھے گا اور اگر خرىد کر لگاؤ تو جلدى نہىں بڑھے گا ۔ یاد رَکھیے! چورى تو چورى ہے لہٰذا چورى نہ کى جائے اور بھلے نہ بڑھے مگر حق حلال کا پودا لگانا چاہىے ۔ یہ کیسا مشہور ہے کہ آج مىں نے پہلى بار سُنا ہےاور میرے قریب بیٹھے ہوئے مفتى صاحب نے بھی پہلى بار سُنا ہے تو یہ”جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا“ کی طرح ہے ۔
غَلَط پارکنگ کرنا بھی حقوقِ عامہ تلف کرنا ہے
سُوال : اگرغَلَط جگہ پارکنگ کی اور لوگوں کو تکلیف ہوئی تو کیا یہ بھی حقوقِ عامہ تلف کرنا کہلائے گا؟(1)
جواب : جی ہاں!اگر غَلَط جگہ پارکنگ کى اور لوگوں کوتکلىف ہوئی تو ىہ بھى حقوقِ عامہ تلف کرنا کہلائے گا ۔ ہمارے ىہاں پارکنگ کے بہت زیادہ مَسائل ہىں، اگرچہ غَلَط پارکنگ پر پابندى ہے لىکن غَلَط پارکنگ اسى صورت مىں رُکے گى جبکہ اس کا
________________________________
1 - یہ سُوال اور اس کے بعد والے پانچ سوالات شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں جبکہ جوابات امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا فرمودہ ہی ہیں ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)