Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
12 - 47
جواب : مدىنے شریف جانے کے لیے ہر مسلمان تڑپتا ہے  ۔ کسی کی جُرأت نہیں ہو گی کہ مدینے شریف جانے سے اِنکار کرے ۔  مدىنے مىں کىا ہے؟ہمارے آقا، محبوبِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا مزار مُبارک ہى تو ہےکہ روضۂ انور میں ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشرىف فرما ہىں ۔ اب سبز سبز گنبد کے جَلوے دىکھنے کے لىے سب ہى تڑپتے ہىں لیکن پھر پوچھتے ہىں کہ مزار پر جانا چاہىے ىا نہىں؟ جنَّتُ البقىع مىں بھی تو حاضِرى دی جاتی ہے وہاں بھی تو سب مزارات ہی ہیں ۔ 
کعبہ شرىف کى زىارت کرنے کا سب کا دِل کرتا ہے مگر جس کے صَدقے مىں کعبہ ، کعبہ بنا اس آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا مزار شرىف تو مدىنے مىں ہے جو کعبے کا بھی کعبہ ہے  ۔ اب کعبے کى زىارت کى تو کوئی بات  کرے لیکن کعبے کے کعبے یعنی روضۂ انور پر نہ جائے؟ہم تو جائىں گے، عاشق تو خوابوں مىں بھى سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا روضہ دىکھتا ہے ۔ گنبد شرىف کے نظارے کرتا ہے ۔    
والدین کی قبور پر جانا اور اَولیا کے مَزارات پر ...؟
جو لوگوں کو مَزارات پر حاضِری سے روکتا ہے تو وہ اپنے ماں باپ کى قبر پر جانے سے کسى کو نہىں روکے گا ۔  دُنىا بھر کو مَزاراتِ اَولیا سے منع کرتا ہو گا لیکن جب اس کى ماں مَرے گى تو خود اس کی قبر پر بىٹھا ہو گا، باپ مَرے گا تو اس کی قبر پر بىٹھا ہو گا ۔  ماں کى قبر پر جاؤ باپ کى قبر پر جاؤ اور اللہ کے ولى کى قبر