گناہوں سے یہ سوچ کر توبہ کر لی کہ اللہپاک اتنا مہربان ہے اور ہم لوگ کس قدر نافرمان ہیں کہ لوٹ مار مىں لگے ہوئے ہىں۔ (1)بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ فقط پىر صاحِب یا ہمارے فُلاں عالِم یا فُلاں خطىب صاحِب کا جوٹھا ہی شِفا دے گا تو بے شک ان کا جوٹھا بھى اچھا ہے، شِفا والا ہے لىکن عام مسلمان کے جُوٹھے مىں بھی شِفا ہے۔
مسلمان کا جوٹھا کھانے پینے میں اَجر و ثواب
سُوال: کىا مسلمان کا جوٹھا کھانے پینے میں اَجر و ثواب بھی ملتا ہے ؟(2)
جواب:فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے:اپنے مسلمان بھائى کا جوٹھا پىنا اَجر والا کام ہے اور جو اپنے بھائى کا جوٹھا پىتا ہے اس کے لىے 70 نىکىاں لکھى جاتى ہىں،70 گناہ مِٹائے جاتے ہىں اور 70 دَرَجات بلند کىے جاتے ہىں۔ (3) اِس رِوایت سے اَندازہ لگائیے کہ مسلمان کے جُوٹھے پانی کی کىسى فضیلت ہے کہ اس کے پینے سے اتنى اتنى نىکىاں مِل رہی ہیں ۔
________________________________
1 - کتاب القلیوبی، ص۲۰ ماخوذاً باب المدینه کراچی
2 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
3 - کنزالعمال، حرف التا، کتاب الاخلاق، الجزء : ۳ ، ۲ / ۵۱، حدیث : ۵۷۴۵، قال العجلونی معناه صحیح دار الکتب العلمیة بیروت