Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
5 - 41
دُنیا میں کوئی بھوکا نہ مَرے
اگر دُنىا مىں ہر ایک اپنے آپ کو اس بات کا پابند کر لے کہ مىں اىک دانہ بھى Waste(یعنی ضائع)نہىں کروں گا تو شاىد دُنىا میں کوئی بھوک سے نہ مَرے۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ لوگ بھوک سے مَر رہے ہیں تو ىہ بات ختم ہو جائے۔ اس وقت دُنیا میں جن مقامات پر  غِذا ہے تو وہاں ڈھىر لگے ہوئے ہیں اور جن علاقوں میں نہىں ہے تو وہاں لوگ دانے دانے کے لىے تَرس ر ہے ہىں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے  اور ہمیں  کھانا ضائع کرنے سے بچائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   
کھانا ضائع کرنے پر حِساب نہیں عذاب ہے
یاد رَکھیے!اگر ہم کھانا ضائع کرىں گے تو اس پر حِساب نہىں بلکہ عذا ب ہے۔ حِساب تو اس حلال مال پر ہے جو ہم نے کھاىا ،باقی جو ہم نے ضائع کر دىا  تو اس پر عذاب ہے مثلاً بچی روٹىاں پھینک دیں، چاول یا سالن بچ گئے تو وہ ڈال دىئے، پتىلا یا دیگ دھوتے وقت بہت سا شوربا دھلنے مىں چلا گىا، پلیٹ دھونے میں بہت سارے چاول بہہ گئے  تو یہ سب کھانا ضائع کرنے کے زُمرے میں آئے گا،جس سے بچنا بہت ضَروری ہے۔ دىگ صاف کرنے میں بھی بہت اِحتیاط کرنی  چاہیے کیونکہ اِس مىں بھی بہت سا کھانا چپکا رہ جاتا ہے جو دھلنے مىں ضائع ہوتا ہے۔ یا د رہے کہ جان بوجھ کر جس نے ایک قطرہ ،ایک دانہ بھی ضائع کىا تو