Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
40 - 41
 نہىں ہے ۔ 
جنازے کے چلے جانے تک رُکنا ضَروری نہیں
سُوال: سڑک پر جنازہ جا رہا ہو تو کیا  جب تک جنازہ چلا نہ جائے وہاں رُکنا ضَرورى ہے؟
جواب:رُکنا ضَروری نہیں ہے ،البتہ عبرت حاصِل کرنے  کے لیے کھڑے ہو کر دیکھے  اور اگر وقت ہو  تو مسلمان کے جنازےمیں  شرىک ہو جائے  اور ثواب پائے بلکہ ہو  سکے تو قبرستان تک جائے ۔  
مسجد کے باہر 40 قدم تک تھوکنا  کیسا؟
سُوال :کىا مسجد کے باہر 40 قدم تک تھوکنا  گناہ ہے؟
جواب:اىسا نہ کہىں پڑھا ہے اور  نہ ہی  عُلما سے سُنا ہے۔ 
حکمتِ عملی سے نماز کی دَعوت دیجیے
سُوال:نماز کى دعوت دىتا ہوں تو لوگ بہت سخت اَلفاظ بول دىتے ہىں جس کے سبب  دِل ٹوٹ جاتا ہے لہٰذا  اَب مىں دعوت دوں ىا نہىں؟
جواب:اب نماز کی دعوت  زىادہ دىں۔ 
ىوں تو سب انہىں کا ہے پر دِل کى اگر پوچھو
                                                ىہ ٹوٹے ہوئے دِل ہى خاص ان کى کمائى ہے	(حدائقِ  بخشش)
 نماز کی دعوت دینے والے کو تو اُلٹا سىدھا جواب شاىد ہى کسى نے کبھی دىا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ سمجھانے کا انداز ہی  اىسا ہو جس سے کسى کو غصہ آ گىا ہو ورنہ مسلمان