Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
39 - 41
اسے برتن میں ڈال دیجیے،اب ان ٹکڑوں پر نمک اور  ہلدی  ڈال کر   اس برتن  کو بند کرکے رکھ دىجیے،اس میں ہرى مرچىں چیرا لگا کر اور  اَدرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑےڈال سکتے ہیں تو اس طرح کچھ عرصے  مىں یہ  بہترىن اچار بن جائے گا اور مىں اُمىد کرتا ہوں ىہ صحت کے لىے مفىد بھی  ہو گا کیونکہ  اس مىں کوئى کىمیکل نہیں ہے۔ سرکہ اگرچہ بہت  اچھی چیز ہے مگر وہ سرکہ لائىں  کہاں سے  جو اچھى چىز ہے ؟ىہاں  تو کىمیکل والے  سرکے ہوتے ہىں جنہیں  کھائیں  تو نزلہ ، کھانسى اور  گلے کے  مسائل اور نہ جانے کیا کیا ہو جاتا ہے! اب ملاوٹ کا دور ہے خالص سرکہ  بہت مشکل سے ہى ملتا ہوگا ،اگر ملتا بھی  ہو گا تو بہت مہنگا ہوتا ہو گا تو اُسے   لے کون؟ بہرحال اگر  اچار کھانا ہے تو بیان کردہ طریقے کے مطابق بنا کر کھائیں گے تو شاید نُقصان کے بجائے آپ کو فائدہ کرے گا۔ بعض اوقات لیموں زیادہ کھانے سے نُقصان بھی ہوتا ہے، چونکہ لیموں کے اچار میں نمک بھرپور ڈالنا ہوتا ہے تو جسے بلڈ پریشر رہتا ہے اُس کے لیے یہ نُقصان دہ ہے لہٰذا اِس طرح کے نُقصانات بھی دیکھ لیے جائیں۔  
تسبیح سیدھے ہاتھ سے پڑھنی چاہیے
سُوال : تسبىح کس ہاتھ سے  پڑھنى چاہىے؟ 
جواب :جو بھى قابلِ اِحترام کام ہوتے ہىں  وہ سىدھى طرف سے ہونے  چاہئیں تو ىہ تسبیح بھی  سىدھے ہاتھ سے پڑھىں،البتہ  اگر اُلٹے ہاتھ سے پڑھیں گے  تب بھى گناہ