اچار خرىدتا ہے اور ىہ پتا ہے کہ ىہ اچارکو مکس کر کے بىچے گا تو اسے دینے سے بھی بچنا ہو گا ورنہ یہ دھوکا دینے مىں اُس کی مدد ہو گی۔ اچار خراب ہونے کى ہر ایک کو شناخت نہیں ہوتی، اگر اس کے اوپر پھپھوندی آجائے تو دُکاندار اس پھپھوندی کو اوپر سے ہٹا دىتے ہوں گے ىا ہٹائے بغیر اچار کو وىسے ہی اوپر نیچے گھما دىتے ہوں گے تو پھپھوندی مکس ہو جاتی ہو گی۔ بازاری اچار صحت کے لیے مفید نہیں ہوتے۔ اگر مفىد اچار بنانا ہے تو گاجر کا اچار گھر میں بنا لیا جائے۔ اس مىں لوگ کچا لہسن ڈالتے ہىں اس میں کچا لہسن نہ ڈالا جائے کہ منہ مىں بَدبو ہو جائے گی اور نماز پڑھنا مشکل ہو جائے گا ، پھر ىہ کہ اىسى بدبو دار چىزیں کھائىں گے تو بِسْمِ اللہ پڑھنا بھى منع ہو جائے گا اور یوں اللہ کا نام لىنے سے بھی رہ جائىں گے ۔
لیموں کا اچار بنانے کا طریقہ
لیموں کا اچار بھی گھر میں بنایا جا سکتا ہے مگر جس برتن میں بنایا جائے اس میں پانی کی نمی نہ ہو اور نہ ہی گیلے ہاتھ لگنے چاہئیں،اگر ہاتھ دھوئے تھے تو پہلے انہیں خشک کر لیجیے پھر اس کے بعد لیموں کے چار ٹکڑے الگ الگ کر دىں کیونکہ لیموں کا جو پورا پورا گلدستہ ہوتا ہے اسے کھانے والے کے لىے بڑى آزمائش ہوتى ہےاور اگر اس کو توڑىں گے تو غِذا والے ہاتھ لگىں گے تو پھر بچے ہوئے کو جب واپس ڈالیں گے تو اس پر پھپھوندى آ سکتى ہے۔ لىموں کے چار ٹکڑے الگ کر لىں اور اگر بڑا لىموں ہو تو اس کے آٹھ ٹکڑے کر لىں،اب