Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
33 - 41
کہ یہ  دىکھنے مىں بھى قرآنِ پاک ہى نظر آتا ہے اگرچہ اِس مىں تفسیر بھی لکھى ہوئى ہے۔ ہاں تفسىرِ نعىمى یا تفسىر صِراطُ الجِنان ىہ مفصل تَفاسیر ہیں انہیں بھی اگرچہ بے وُضو چھونا اچھا نہىں ہے، مستحب ہے کہ انہیں بھی باوُضو چُھوا جائے مگر کسی نے انہیں بے وُضو چُھو لیا تو گناہ نہىں ہے۔ البتہ بے وُضو ہونے کی حالت میں انہیں اور کسی بھی دِینی کتاب کو چُھوتے وقت یہ اِحتیاط کرنی ہو گی کہ قرآنى آىت ىا اس کے تَرجمے پر آگے یا  پىچھے کہیں سے  ہاتھ نہ لگے۔  
کیکڑا کھاناحرام ہے
سُوال: کىا کىکڑا کھانا حلال ہے؟
جواب:حرام ہے۔ 
جمعہ کی سُنَّتوں میں کیا نیت کریں؟
سُوال:جمعہ کى فرضوں سے پہلے اور فرضوں کے بعد والى سُنَّتوں مىں کیا نىت کى جائے؟
جواب:مُطلقاً سُنَّت کى نىت کرىں گے تو بھی نماز  ہو جائے گى۔ اگر  ىہ کہا کہ جمعہ کى سُنَّتِ قبلىہ پڑھ رہا ہوں ىا سُنَّتِ بعدىہ پڑھ رہا ہوں جب بھی صحیح ہے۔ قبلىہ کا معنىٰ پہلے والى اوربعدىہ کا معنىٰ بعد والى سنتیں ہیں۔ قبلیہ اور بعدیہ کے اَلفاظ کہنا ضَرورى نہىں ہیں،صِرف سُنَّت کہہ دىا تو بھی کافى ہے۔ 
کیا بغیر سمجھے قرآن پڑھنے میں ثواب ہے؟
سُوال:کىا قرآنِ پاک کو بغىر سمجھے ىعنى ترجمہ کے بغیر پڑھنے سے کوئى ثواب ملتا ہے