Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
31 - 41
 کریں گی  تو ان کے لیے ثواب ہى ثواب ہے ۔ بعض عورتىں گھر مىں بَدبو کے  بھبکے اُڑاتى ہوں گى اور جب  باہر نکلتى ہوں گی  تو دو دو گھنٹے تک آئىنہ کے سامنے  خوار ہوتى ہوں گی  ىہ بالکل غَلَط طرىقہ ہے ۔ جب عورت خوشبو لگا کر باہر نکلتى ہے تو شىطان اس کو جھانکتا ہے۔ (1) اب تو صِرف خوشبو ہی  کی بات  کہاں، شادیوں وغیرہ میں  جانے کے لیے عورتیں نہ جانے کىا کىا مىک اپ کر کے باہر نکلتى ہىں۔ 
سفینے کے ذَریعے سفرِ مدینہ
سُوال:
خُوشا جھومتا جا رہا ہے سفینہ
پہنچ جائىں  گے اِنْ شَآءَ اللّٰہ مدىنہ
عاشقانِ رَسول جب کشتی میں سفر کرتے ہیں تو انہیں آپ کا یہ شعر یا د آ جاتا ہے کیا آپ نے سفینے کے ذَریعے بھی سفرِمدینہ کیا ہے؟  
جواب:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اىک بار مىں نے سفىنے(یعنی بحری جہاز)کے ذَریعے بھی سفرِمدینہ کیا ہے۔ اِسی سفر میں اللہ پاک کى رَحمت سے ىہ کلام  لکھنے کى سعادت



________________________________
1 -    حدیثِ پاک میں ہے : عورت، عورت(یعنی  چھپانے کی چیز) ہے ، جب نکلتی ہے ، شیطان اس کی طرف جھانکتا ہے ۔ (ترمذی، کتاب الرضاع، باب ما جاء  فی کراھیة الدخول علی المغیبات، ۲ / ۳۹۲، حديث :  ۱۱۷۶) مشہور مُفَسّر، حکیمُ الامَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  عورتوں کو خوشبو لگا کر نکلنا منع ہے ۔  (مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۳۳۶ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور)