پڑھی ہوں گی تو 25 سجدے کرے۔
نشانى لگانے کے لیے کتاب کے صفحات موڑنا کیسا؟
سُوال: نشانى لگانے کے لىے کتاب کے صفحات کو موڑنا کىسا ہے؟
جواب:بعض اوقات صفحات موڑنے سے کتاب کو نُقصان ہوتا ہے مگر صفحات موڑنے کی ضَرورت بھی پڑ جاتى ہے لہٰذا اپنى ذاتى کتاب ہو تو صفحات موڑنے مىں حَرج نہىں ہے۔ اگر کتاب لائبریری یا وَقف کی ہو یا کسی اور سے پڑھنے کے لىے لی ہو تو پھر اس کے صفحات نہیں موڑ سکتے اور نہ ہی اس پر قلم سے نشانات لگا سکتے ہیں بلکہ کسى طر ح کا بھى اسے نقصان نہىں پہنچاسکتے ۔
مَردوں کو دِن میں سُرمہ لگانا کیسا؟
سُوال:مَرد کے لیے صبح کے وقت سُرمہ لگانا کیسا ہے ؟
جواب:مَرد کو زىنت کے لىے سُرمہ لگانا مکروہ ہے(1) بہتر ہے کہ نہ لگائے۔ سُرمہ لگانے کا فائدہ رات کو ہوتا ہے کہ بندہ آنکھىں بند کر کے سوتا ہے تو سُرمہ اس کی آنکھوں کے اندر فائدہ پہنچاتا ہے اور زىنت کا مسئلہ بھى نہىں ہوتا۔ اگر مَرد نے دِن میں سُرمہ لگاىا اور ٹیپ ٹاپ مقصود نہىں تو بھی حَرج نہىں ہے ۔
عورت گھر کى چار دىوارى مىں اپنے شوہر کے لىے سُرمہ لگائے یا جو بھى اِس طرح کى زىنت کرے تو ثواب کى حقدار ہے۔ عورتوں کو شوہر کے لىے زىنت کرنى چاہىے،اگر یہ اللہ پاک کى رضا پانے اور شوہر کو خوش کرنے کے لىے زینت
________________________________
1 - فتاویٰ ھندیة، کتاب الکراھیة، الباب العشرون فی الزینة ...الخ، ۵ / ۳۵۹ دار الفکر بیروت