طرح پانچوں وقت کى نماز بھی باجماعت مسجد مىں ادا کرنی واجب ہے۔ اگر کوئی کہے کہ میں گھر میں چھپ کر نماز پڑھوں گا تو اسے بِلاعذر جماعت چھوڑنے کا گناہ ہوگا ۔ یوں ہی حج بھی عَلى الاعلان کیا جاتا ہے کہ لاکھوں لوگ اىک ہى مىدانِ عرفات مىں جمع ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی کہے کہ میں چھپ کر حج کروں گا تو وہ کىسے کرے گا؟ بہرحال جىسى عبادت ہو گی ویسے ہی اس کا حکم ہو گا اور اجر ہر ایک کو نیت کے مطابق ملے گا۔
اُمَّہَاتُ الْمُوْمِنِیْن کن کو کہا جاتا ہے؟
سُوال: اُمَّہَاتُ الْمُوْمِنِیْن کن کو کہا جاتا ہے؟ نیزاُمَّہَاتُ الْمُوْمِنِیْن کی تعداد اور ان کے نام بھی بیان فرما دیجیے۔
جواب:سرورِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اَزْوَاجِ مُطَہَّرات یعنی پاک بیبیاں رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی زوجیت کا شرف ملنے کی وجہ سے اُمَّہَاتُ الْمُوْمِنِیْنکے لَقب سے سرفراز ہوئیں۔ چنانچہ قرآنِ کریم میں ہے:) وَ اَزْوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمْؕ- ((پ۲۱،الاحزاب:۶)ترجمۂ کنز الایمان:”اور اس کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں۔ “حضرتِ سَیِّدُنا امام ابن ابى حاتم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے حضرتِ سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ىہ قول نقل کىا ہے:رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى اَزْوَاجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ حُرمت مىں مؤمنىن کى مائىں ہىں اور