عین ممکن ہے کچھ غَلط سمجھ کر اُٹھیں لہٰذا مَدَنی چینل پر ہونے والی گفتگو کو کان لگاکر توجہ سے سنا جائے۔ اللہ پاک ہمارے گھروں سے لڑائی جھگڑے ختم کر کے ہمارے گھروں کو امن کا گہوارہ بنا دے اور ہم سب ایک دوسرے کا اِحترام کرنے والے بن جائیں ۔ اللہ کرے دِل میں اُتر جائے میری بات۔
صَدَقہ پوشیدہ دینا چاہیے یا اِعلانیہ؟
سُوال:صَدَقہ چھپا کر دىنا افضل ہے لىکن بسا اوقات بھرے اِجتماع مىں کہا جاتا ہے کہ آپ نىت کرلىں ىا کوئى اِعلان کر دىں تو اس وقت ہمیں کىا کرنا چاہىے ؟
جواب:صَدَقہ دینے کى مختلف صورتىں ہوتى ہىں۔ کہىں چھپا کر دىنا افضل ہوتا ہے اور کہىں سب کے سامنے دىنا افضل ہوتا ہے۔ اِنَّما الْاَعْمَالُ بِالنِّیِّات یعنی اَعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ (1)صَدَقہ چھپا کر دىنے کے اپنے فضائل ہىں کہ چھپا کر صَدَقہ دىنا اللہ پاک کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ (2) یوں ہی اِعلانیہ صَدَقہ دینے کے اپنے فضائل ہیں مثلاً اگر کسی نے سب کے سامنے اس لیے صَدَقہ دىا کہ دوسروں کو بھی تَرغىب ملے، دوسروں کا بھی دىنے کا جذبہ بڑھے تو ظاہر ہے کہ ىہ ثواب کا کام ہے۔ ہاں اگر کسی نے صَدَقہ اس لیے ظاہر کر کے دىا کہ لوگ مجھے سخى اور دلىر سمجھىں تو اس نے غَلَط کام کىا کیونکہ عبادت سے کسى کے دِل
________________________________
1 - بخاری، کتاب بدء الوحی، باب کیف کان بدء...الخ، ۱ / ۵، حدیث : ۱
2 - ترمذی، کتاب الزکاة، باب ما جاء فی فضل الصدقة، ۲ / ۱۴۶، حدیث : ۶۶۴ دار الفكر بيروت