Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
24 - 41
مَسائل کی جڑ یہ لوگ خود ہوتے ہیں مگر یہ لوگ اس طرح کے تَوہمات میں مبتلا ہوکر بدگمانیاں کرتے ہیں حالانکہ بدگمانی گناہ ،حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔  اس کے باوجود کم علمی کی وجہ سے اکثریت اس میں مبتلا ہے اور گھر گھر میں جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ 
دِینی مَسائل توجہ سے سُنیے
مَدَنی چینل پر جب اس طرح کے مَسائل بیان کیے جاتے ہوں گے  اور یہ سُن رہی ہوں تو  بجائے بات سمجھنے کے ایک دوسرے کو دیکھ کر تنبیہ شروع کر دیتی ہوں گی کہ دیکھ تجھے سمجھایا جا رہا ہے،  ماں بیٹے کو بول رہی ہو گی سُن لے تو بہت اس کے حق میں بولتا ہے۔ یوں  جو بات سننے سمجھنے کی ہوتی ہے وہ سر سے گزر جاتی ہو گی سمجھ ہی نہیں آتا ہوگا کہ کیا بولا جا رہا ہے۔ اگر ایک دوسرے پر تنبیہ نہ بھی کریں تو کوئی نہ کوئی غیر متعلقہ بات کر کے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کیا کہا تھا؟ اس طرح پوچھنے سے آگے ہونے والی اہم گفتگو سننے سے رہ جاتی ہو گی۔ لہٰذا مناسب یہ ہے کہ  جب کبھی ایسی گفتگو ہو تو اپنے اِرد گرد سے بے پرواہ ہوکر اِنتہائی توجہ کے ساتھ گفتگو کو سُنا جائے کہ مَدَنی چینل گناہوں بھرا چینل نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی باتیں بتاتا ہے تو جب تک ہم کان لگا کر توجہ سے نہیں سنیں گے اور اِدھر اُدھر نظریں دوڑاتے رہیں گے تو شاید کوئی خاص نفع بھی نہ اُٹھا پائیں۔