Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
14 - 41
تىن باتىں میں نے  سُنی  تھیں  کہ وہاں گور(یعنی قبریں)، گرد(یعنی مٹی) اور گرمى ىہ تىنوں چىزىں بکثرت ہىں اور واقعتاً ایسا ہی ہے ۔ چونکہ ملتان میں عقىدت مند زىادہ ہىں اِس لیے اَولىائے کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام  کى خدمت کرنا اور ان کى صحبت سے فىضیاب ہونا وغىرہ وہاں  ہے  تو ىوں وہ  لوگ مزارات بنا دىتے ہىں ورنہ بزرگانِ دِىن رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن کہاں نہىں ہوتے۔ جہاں جہاں اىسے عاشقانِ اَولیا لوگ ہوتے ہوں گے وہاں مزار بنتا ہو گا اور جہاں نہىں ہوتے ہوں گے وہاں مزار نہىں بنتا ہو گا۔ بعض اوقات تو پتا ہی نہىں چلتا ہو گا کہ فُلاں صاحب  صالحىن یا بزرگانِ دِىن رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن یا اَولىائے  کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام میں سے ہىں۔ نہ لوگ ان کے گِرد ہوتے ہىں اور  نہ لوگوں کو اپنے گِرد اکٹھا کرنے کا  ان کا  مزاج ہوتا ہوگا تو یوں بھی مزارات نہیں بن پاتے ۔    
قبرستان سے خوشبو آئی
مَرکز الاولىا (لاہور)مىں میانی کے نام سے ایک بہت  بڑا قبرستان ہے ، اىک بار دوپہر کے وقت مىں وہاں گیا ، میں قبرستان میں بنی ہوئی سڑک پر چل رہا تھا تو مجھے خوشبو آنے لگى، مىں پلٹ کر آىا اور وہا ں فاتحہ پڑھی کیونکہ مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ  اگر بتی کی خوشبو نہیں ہے  کیونکہ  دوپہر کے وقت کون اگر بتى جَلائے گا؟ ہو نہ ہو ىہاں کوئى اللہ کا نىک بندہ تشرىف فرما ہے اگرچہ  وہاں کوئى مزار شریف نہىں تھا اور سب قبرىں اىک جىسى تھیں ۔ جیسے جنَّتُ البقىع مىں لاکھوں