تو پتا چلا کہ مذہبى لوگوں مىں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسا نہیں ہے۔ ىہ باتىں مجھے آپ لوگوں کی اِصلاح کے لىے عرض کرنا پڑیں ورنہ انہیں بیان کرتے ہوئے مجھے جھجک ہو رہى تھى کہ اپنے منہ مىاں مٹھو بن رہا ہوں مگر اللہ جانتا ہے کہ نىت کدھر کی ہے۔ (اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا: اس مىں کوئى شک و شبے کى گنجائش نہىں کہ دعوتِ اسلامى میں جس بھى نگران ىا ذِمَّہ دار یا عطارى کا چاند چمک رہا ہے وہ کس کى وجہ سے چمک رہا ہے ؟اور اس کى روشنى کہاں سے آرہى ہے؟)(1)
بعض شہروں میں مزارات کم اور زیادہ ہونے کی وجہ
سُوال:بعض شہروں مىں مَزارات کم ہوتے ہىں اور بعض جگہوں پر تو پورے پورے شہروں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے مزارات نہىں ملتے جبکہ بعض شہروں میں اچھی تعداد میں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے مزارات ہوتے ہیں، اِسی طرح دُنىا کے مختلف ممالک میں جب جانا ہوتا ہے تو یہی معاملہ ہوتا ہے،اِس کى کیا وجہ ہے ؟(نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب:اس کى وجہ ىہ سمجھ آتى ہے کہ بعض جگہوں پر مسلمان اِس طرح کے ہوتے ہىں کہ جن کو بزرگوں سے بڑى عقىدت ہوتى ہے۔ ملتان کو مدىنۃُ الاولیا (یعنی اَولیا کا شہر ) اسی لیے کہتے ہىں کہ وہاں مزارات ہى مزارات ہىں ۔ ملتان کے بارے میں
________________________________
1 - یہ سب شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیضان ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)