شخصیات کی حاضری وہاں بہت کم ہوتی ہے اِس کی کیا وجہ ہے ؟ (1)
جواب:نفسىاتى طور پر بھى نُمایاں شخصیت کی طرف میلان زیادہ ہوتا ہے جىسے کہیں کچھ اَفراد آتے ہیں تو ان مىں جو پىر صاحب یا عالِم صاحب ىا جو بھی بزرگ نُمایاں ہوتے ہیں Automatic(یعنی خود بخود) لوگوں کی طبىعت ان کى طرف مائل ہو جاتی ہے اور وہ ا ن سے ہاتھ ملاتے،دَست بوسى کرتے اور ان کے سامنے عاجزى کا انداز اپناتے ہیں جبکہ دوسروں سے صِرف کھڑے کھڑے ہاتھ ملا کر حال اَحوال پوچھ لیے جاتے ہیں۔ کئی سال پہلے اىک بار میرا کہىں جانا ہوا تو وہاں بابُ المدىنہ(کراچی ) کے تىن D.C آئے ہوئے تھے، شاىد اُس وقت بابُ المدىنہ (کراچی )کے چار D.C ہوا کرتے تھے اب تو بڑھ گئے ہوں گے،ان کے نىچے جو اَفسران تھے انہیں بھی وہاں آنے کی دعوت دی گئی تھی تو ان کی بہت کم تعداد وہاں آئی تھى حالانکہ وہ بھى بڑے عہدے دار تھے۔ اگر اُس عہدے کے کسی اَفسر کو اکىلا بُلایا جائے اور کسی دوسری بڑی شخصیت کو دعوت نہ دی جائے تو پھر لوگ اُسے بھی کندھوں پر بٹھائىں لىکن D.C سے اُن کا گرىڈ کم تھا اس لیے ان کی کم تعداد وہاں آئی تھى۔ بعد میں جب میری بات چىت ہوئى تو مىں نے کہا:اس عہدے کے اَفسر تو بابُ المدینہ( کراچی) میں اتنے سارے ہوتے ہىں
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)