پہلے کِس مزار شریف پر حاضِری دی جائے؟
سُوال : بعض جگہوں پر کئى کئى مزار شرىف ہوتے ہىں لہٰذا ایسی صورت میں سب سے پہلے کس مزار شرىف پر حاضِرى دى جائے ؟(بریلی شریف سےسُوال )
جواب:ایسی صورت میں اىک ساتھ سب مزاراتِ طیبات کى حاضِرى بھى ممکن ہے جىسے ہم قبرستان مىں سب قبر والوں کو اىک ساتھ سلام پىش کرتے ہىں اور پھر ماں باپ،دادا اور دِیگر قریبی رِشتہ داروں کی قبروں کے پاس جاتے ہیں۔ قبرستان مىں داخِل ہوتے ہى پہلے سب کو سلام کرنا چاہىے پھر جس خاص مزار شریف پر جانا ہے وہاں حاضِرى دی جائے۔
(امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے چند مَزارات ہوں تو ان پر حاضری دینے اور سلام کرنے کى ترتىب کے متعلق فرمایا:)سَیِّدى اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت اور مدىنۂ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماًکے اىک عالِمِ دِىن کے دَرمیان آپس مىں اِس بات پر مُباحثہ ہوا تھا کہ اہلِ بقىع مىں سب سے پہلے کس کو سلام پىش کىا جائے؟ اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کا یہ مؤقف تھا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سلام پىش کرىں کہ یہ اہلِ بقیع مىں سب سے افضل ہىں۔
نُمایاں شخصیت کی طرف میلان زیادہ ہوتا ہے
سُوال : بعض جگہوں پر جب کوئی بڑی شخصیت تشریف لاتی ہے تو اس سے کم مرتبہ