Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
7 - 27
اور 50 ىا 51 سِنِ ہجرى مىں وِصالِ باکمال ہوا اور جَنَّتُ البقىع مىں دَفن ہوئے ۔ (1) اللہ پاک کى ان پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہمارى بے حِساب مَغفرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم(2)
سب صحابہ سے ہمىں تو پىار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بىڑا پار ہے
حاجی مشتاق عطّاری کی یاد
سُوال :  کىا آپ کو حاجى مشتاق عطّارى کى ىاد آتى ہے ؟(سوشل میڈیا کا سُوال)  
جواب : ہمارا اتنا وقت ساتھ گزرا ہے اور یہ بات Understood(یعنی طے شُدہ) ہے کہ جس کے ساتھ اتنا وقت گزرا ہو اس کی یاد کبھى نہ کبھى تو آ ہى جاتى ہے ۔ جیسے ابھی ان کا تذکرہ ہوا تو  ىاد آگئی۔ یوں ہی ماں کی بھى ىاد آتى ہے ، بڑے  بھائى اور  بڑى بہنوں کی بھى ىاد آتى ہے ۔ یوں ہی  بعض اسلامى بھائى اور  دوست جو اَب دُنىا مىں نہىں ہىں وہ کبھى کبھار ىاد آ جاتے ہیں۔ جس نے محبت دى وہ بھى ىاد آئے گا اور جس نے ستاىا وہ بھى ىاد آئے گا۔ 
سَجاوٹ دیکھنے کے لیے عورتوں کا نکلنا کیسا؟
سُوال : عىد مِیْلَادُ النَّبِی  بڑے زور و  شور سے مَنائی جاتی ہے اورسَجاوٹ کا بھی اِہتمام



________________________________
1 -      الطبقات الکبریٰ ، طبقات البدرین...الخ ، سعید بن زید ، ۳ / ۲۹۴ دار الکتب العلمیة بیروت 
2 -      مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مَطبوعہ رِسالے ”فىضانِ سعىد بن زىد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ“ کا مُطالعہ کىجے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)