Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
5 - 27
کے نِکاح مىں تھىں۔ (1) ٭ حضرتِ سیِّدُنا سَعىد بِن زىد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کا شمار اُن صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان مىں ہوتا ہے جنہوں نے اَوّلاً ہجرتِ مدىنہ کى سعادت حاصِل کى ہے ۔ (2)٭حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، حضرتِ سَیِّدُنا سَعىد بِن زىد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور آپ کى زوجۂ محترمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے سبب ہى دائرۂ اِسلام مىں داخِل ہوئے ۔ (3)٭حضرتِ سیِّدُنا سَعىد بِن زىد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے بىعتِ رِضوان مىں بھى شِرکت کى۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ جنَّت مىں حضرتِ سیِّدُنا مُوسىٰ بن عمران عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے رَفىق ہوں گے ۔ ىعنى جنَّت میں حضرتِ سیِّدُنا سَعید بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ حضرتِ سیِّدُنا مُوسىٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کى خِدمت (یعنی صحبت) مىں ہوں گے ۔ (4)٭آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بَدر کے عِلاوہ تمام غَزوات مثلاً غَزوۂ اُحُد ، غَزوۂ خَندق ، غَزوۂ خىبر ، غَزوۂ حُنَیْن ، غَزوۂ طائِف اور غَزوۂ تَبُوک وغىرہ مىں شَرىک ہوئے ۔ (5) 
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بَدری ہونے کی وُجُوہات
 غَزوۂ بَدر مىں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ شَرىک نہ ہو سکے لیکن پھر بھى آپ کا شُمار



________________________________
1 -      اسدالغابة ، باب السین و العین ، سعید بن  زید القرشی ، ۲ / ۴۵۶  دار احیاء التراث العربی بیروت
2 -      تاریخ  مدینة  دمشق ، ذکر من اسمه سعید ، سعید بن زید بن عمرو ، ۲۱ / ۶۵ دار الفکر بیروت
3 -      تھذیب الاسماء  واللغات ، باب سعید ، سعید بن زید ، ۱ / ۲۱۱ دار الفکر بیروت 
4 -      الریاض النضرة ، ذکر ما جاء  فی  شھادته للعشرة بالجنة ، ۱ / ۳۵  دار الکتب العلمیة بیروت
5 -      الریاض النضرة ، الباب التاسع : فی مناقب ابی الاعور : سعید بن زید ، ۲ / ۳۵