حصہ بنا لینا چاہیے ۔ اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ خود بھی قفلِ مدینہ لگانے کی کوشش کریں اور ساتھ ساتھ دِیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی تَرغیب دِلائیں تاکہ وہ بھی قفلِ مدینہ لگانے کی سعادت حاصِل کرسکیں۔
انگریزی اَلفاظ اِستعمال کرنے کی وجہ
سُوال : دیکھا گیا ہے کہ آپ اُردو اَلفاظ کے ساتھ انگریزی اَلفاظ بولنے کا بھی اِہتمام کرتے ہیں اِس کی کیا وجہ ہے ؟(1)
جواب : میں خیرخواہیِ اُمَّت کی وجہ سے لوگوں کو سمجھانے کے لیے انگریزی کے اَلفاظ بولتا ہوں جیسے قدم کو Step ، دَرمیانے کو Medium وغیرہ حالانکہ اس طرح بولنے سے گفتگو کی روانی مُتأ ثر ہوتی ہے ۔ مُقَرِّر کبھی بھی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ دَورانِ گفتگو اس کی روانی ٹوٹ جائے ، مگر میرا مقصود خطاب کے جوہر دِکھانا نہیں بلکہ لوگوں کو سمجھانا ہے کہ بس کسی طرح یہ لوگ ہماری نیکی کی دعوت سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں تاکہ یہ نمازوں کی پابندی شروع کر دیں۔ تمام مبلغین کو چاہیے وہ اپنے بیانات میں سادہ اور آسان اَلفاظ اِستعمال کریں ، بالخصوص مَدَنی چینل کے مبلغین تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے بیان اور گفتگو سے فائدہ حاصِل کر سکیں ۔
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)