Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
21 - 27
	کر خوب محنت کرنی چاہیے ۔ 
دُرُود شریف پورا لکھیے 
سُوال : کیا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے نام کے ساتھ دُرُود شریف کی جگہ صرف ”ص“لکھ سکتے ہیں؟(1)
جواب : دُرُود کی جگہ ص لکھنا حرام ہے ۔ (2)بعض لوگ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام مبارک یا کوئی لقب مثلاً حضور وغیرہ لکھ کر چھوٹا سا صاد  بنادیتے ہیں یہ حرام ہے ۔ مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 48صفحات پر مشتمل رِسالے ”سیاہ فام غُلام“کے آخری صفحے پر اس مسئلے کی مَزید تفصیل بھی موجود ہے ۔ نیز اِس رِسالے میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے 12 معجزات بھی جمع کیے گئے ہیں ، یہ بہت ہی پیارا رِسالہ ہے ، اِس کا مُطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عشقِ رَسُول کے جام بھر بھر کر پینے کو ملیں گے اور مدینے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی محبت میں مَزید اِضافہ ہو گا۔ تمام اسلامی بھائی یہ رِسالہ ضَرور ضرور  پڑھیں نیز اس ہفتے (۲ رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ھ تا  ۹رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ھ) میں یہی رسالہ پڑھنے کا ہَدف ہے ۔ پڑھنے کے ساتھ ساتھ اِس رِسالے کوتقسیم کرنے کی بھی ترکیب بنائیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  خوب خوب بَرکتیں ملیں گی۔ 



________________________________
1 -      یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر ِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 -      بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۳۴ ، حصہ : ۳ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی