Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
19 - 27
ہے تو  اس کو غِذا بھی  اچھى لگنا شروع ہو جاتی ہے ، اِسی طرح جب ہم نیکیاں کرنے لگ جائیں گے تو ہمارے دِل میں نیکیوں کی رَغبت مزید  بڑھے گی۔ 
ہدایت کی طرف بُلانے کی فضیلت
یاد رہے مَدَنی کام کرنا گویا لوگوں کو ہدایت کی طرف بُلانا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی طرف بُلانے سے متعلق  سرکارِ نامدار ، مدىنے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ مشکبار ہے : جو ہدایت کی طرف بُلائے تو اسے ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اَجر کے برابر ثواب ملے گا اور ان کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہ ہوگا اور جو گمراہی کی طرف بُلائے اس پر گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے گناہوں کی مثل گناہ لازِم ہو گا اور ان پیروی کرنے والوں کے گناہ سے کچھ بھی کم نہ ہو گا۔ (1) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اِسلامى ہداىت ىافتگان کى مَدَنى تحرىک ہے جو لوگوں کو  ہداىت کى طرف بُلاتى ہے ۔  
حافظہ کیسے مَضبوط کیا جائے ؟ 
سُوال : جب ہم مُطالعہ کرتے ہیں تو جوکچھ پڑھا ہوتا ہے وہ یاد نہیں رہتا پھر یہ وَسوسہ آتا ہے کہ جب پڑھا ہوا یاد نہیں رہتا تو مُطالعہ کرنے کا کیا فائدہ؟یہ اِرشاد فرما دیجیے کہ حافظہ کیسے مَضبوط کیا جائے ؟ 



________________________________
1 -      مسلم ، کتا ب العلم ، باب من سن سنة حسنة او سیئة…الخ ، ص۱۱۰۳ ، حدیث : ۶۸۰۴ دار الکتاب العربی  بیروت