Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
17 - 27
سے کہا کہ  بھائی مسجد میں  نماز پڑھنے چلیے جماعت تیار ہے تو یہ بھی نیکی کی دَعوت دینا ہے ۔ خیال رہے کہ جب ہم کسی کو  نیکی کی دَعوت  دینے کے لیے جاتے ہیں تو ہمارے ایک ایک قدم پر ثواب لکھا جاتا ہے لہٰذا ایسے موقع پر چھوٹے چھوٹے قدم چلنا چاہیے تاکہ ثواب زیادہ ملے ۔  
مسجد کی طرف چھوٹے چھوٹے قدم چلیے 
نماز کی اَدائیگی کے لیے مسجد کی طرف جاتے ہوئے  چھوٹے چھوٹے قدم  چلنے سے متعلق تو اَحادیثِ مُبارَکہ موجود ہیں جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا زید بن ثابِت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نَماز پڑھنے جایا کرتاتھا۔ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دَرمیانے قدم چلا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ رَسُو ْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دَریافت فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ میں دَرمیانے قدم کیوں چلتا ہوں؟ میں نے عرض کی : اللہ پاک اور اس کارَسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔ اِرشاد فرمایا :  جب تک بندہ نَماز کی طَلب میں ہوتا ہے نَماز ہی میں ہوتا ہے ۔ ایک اور رِوایت میں ہے کہ میں دَرمیانے قدم اِس لئے چلتا ہوں تاکہ نَماز کی طَلب میں زیادہ قدم چل سکوں۔ (1)لہٰذا نماز کی اَدائیگی کے لیے جب مسجد جائیں تو  چھوٹے چھوٹے  قدم چلیں مگر اتنے چھوٹے بھی نہ ہوں کہ دىکھنے والا سمجھے کہ ىہ بَرسوں کا



________________________________
1 -      مجمع الزوائد ، كتاب الصلا ة ، باب کیف المشی الی الصلا ة ، ۲  / ۱۵۱ ، حدیث : ۲۰۹۲ دار الفکر بیروت