Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
15 - 27
 فرماتے کہ مجھے کھیلنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میرے بچوں کے ساتھ بکریاں چرانے جنگل تشریف لے جایا کرتے تھے ، اىک دِن مىرے  بىٹے نے مجھ سے کہا : اَمّى جان! (حضرت)محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )بڑى شان والے ہىں کیونکہ یہ جس جنگل مىں جاتے ہىں وہ ہرا بھرا ہو جاتا ہے ، دھوپ مىں چلتے ہوئے اىک بادل ان پر سایہ کرتا ہے ، رىت پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے قدمِ مُبارَک  کا نشان نہىں پڑتا ، پتھر ان کے مبارک پاؤں تلے خمىر (یعنی گُندھے ہوئے آٹے ) کی طرح نَرم  ہو جاتا ہے جس پر قدم مُبارَک کا نشان بن جاتا ہے اور جنگل کے جانور آتے ہیں اور ان کے قدم چوم  کر چلے جاتے ہیں ۔ (1)
اللہ اللہ وہ بچپنے کى پھبن!
                                                     اس خُدا بھاتى صورت پہ لاکھوں سَلام	(حدائقِ بخشش)
مَدَنی کاموں پر اِستقامَت پانے کا طریقہ
سُوال : مجھے مَدَنی کاموں  مىں اِستقامت نہىں مِل پاتی اور  سُستى بڑھتى جا رہى ہے لہٰذا ایسی صورت میں مَدَنى کاموں کا جَذبہ کىسے ملے اِس حوالے سے  کچھ مَدَنى پھول عطا فرما دیجیے ۔ (SMSکے ذَرىعے سُوال) 
جواب : جو لوگ نوکرى کرتے ہىں انہیں اِستقامَت مِل جاتى ہے کیونکہ وہ تنخواہ لیتے



________________________________
1 -      الكلام الاوضح فی تفسیر سورۃ  الم نشرح ، ص ۹۹تا ۱۰۰ ماخوذاً