بکرى نے آگے بڑھ کر سر ِمُبارَک پر بوسہ دیا
حضرتِ سَیِّدَتُنا حلیمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا مَزید فرماتی ہیں کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر روزانہ سورج کى روشنى جىسا نُور اُترتا اور پھر نِگاہوں سے غائِب ہو جاتا۔ (1)اىک دِن مىں آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو اپنى گود میں لیے ہوئے تھى کہ چند بکرىاں قرىب سے گزرىں تو ان مىں سے اىک بکرى نے آگے بڑھ کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کىا اور سر ِمبارک پر بوسہ دىا۔ (2) بکری نے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کیا تو وہ شریعت کی مکلف ہی نہیں ہے ۔ اِسی طرح اونٹ کا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کرنے کا ذِکر بھی اَحادیثِ مُبارَکہ میں موجود ہے ۔ جانوروں کے سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سجد ہ کرنے کے واقعات کے ذَریعے کفار کو سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عظمت دِکھائی گئی تاکہ وہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی طرف آئیں اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دامنِ اَقدس سے وابستہ ہوں۔
آپ کی بَرکت سے جنگل ہَرا بَھرا ہو جاتا
حضرتِ سَیِّدَتُنا حلیمہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا مَزید فرماتی ہیں کہ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو لڑکے کھیلنے کے لیے بُلاتے تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اِرشاد
________________________________
1 - سيرة حلبية ، باب ذکر رضاعه صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم وما اتصل به ، ۱ / ۱۳۴ دار الکتب العلمیة بیروت
2 - سيرة حلبية ، باب ذکر رضاعه صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم وما اتصل به ، ۱ / ۱۳۳