Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
13 - 27
امجد کا دِل مٹھى مىں لے کر سوتے ہو کىا انجان
ننھے قدموں پہ سر کو رکھ کر ہو جاؤں قربان
پیارے آقا کا جلدی بڑھنا اور کلام فرمانا
مىرے مکی مَدَنی  آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دو ماہ (Two Month) کى عُمر مىں(گھسٹ کر) چلنا شروع کر دىا ، (پانچ ماہ کی عمر میں کھڑے ہو  کر چلنے لگے ) ، آٹھ ماہ (Eight Month) کى عُمر مىں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اِس طرح بولنے لگے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى بات سُنى اور سمجھى جا سکتى تھى ، نو ماہ (Nine Month) کى عُمر مىں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بالکل صاف گفتگو فرماتے تھے اور جب عُمر ِمبارک دَس ماہ (Ten Month) ہوئى تو پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بچوں کے ساتھ تىر چلا لىتے تھے ۔ (1)ىہ اِس بات کى طرف اِشارہ ہے کہ جس طرح آج کل ہمارے ىہاں طیاروں ، توپوں اور گَنوں سے جنگیں ہوتی ہیں اُس دور میں  تىر اور  تلوار سے جہاد ہوا کرتا تھا اور دُشمن  کے حملوں سے حفاظت کے لیے بچوں کو بچپن ہی سے ٹریننگ دی جاتی تھی۔ یاد رَکھیے ! پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اتنے زیادہ ذہین تھے کہ کائنات کا کوئی بچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے بڑھ کر نہ ذہین ہوا اور نہ ہو گا۔ 



________________________________
1 -       شواھد النبوة ، رکن ثانی در بیان آنچه از مولد تا بعثت ظاھر شدہ است ، ص۳۸ مکتبة الحقیقة استنبول  ترکی