Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
11 - 27
مَنائیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والے جَشنِ وِلادت مَنانے میں حَتَّی الامکان خِلافِ شَرع کاموں سے بچتے ہیں۔ چَراغاں کے لیے بھی  بجلی سپلائی کرنے والے اِدارے کو پوری رَقم جمع کروائی جاتی ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس اِدارے والے بھی دعوتِ اسلامی والوں سے کافی مطمئن ہیں۔ 
پیارے آقا کے بچپن شریف کے حالات و وَاقعات
سُوال : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بچپن شریف کے کچھ حالات و وَاقعات  بیان فرما دیجیے ۔ 
جواب : پىارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بچپن شرىف کے حالات و وَاقعات  بىان کرتے ہوئے حضرتِ سَیِّدَتُنا حلیمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتى ہىں : مىں نے پہلى مَرتبہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى اِس حال مىں زىارت کى کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اُونى لباس پہنے رىشمى بستر پر آرام فرما رہے تھے ، مىں نے نَرمى سے جگاىا تو مُسکراتے ہوئے آنکھىں کھول دىں اور مىرى طرف دىکھا ، اتنے مىں مُبارَک آنکھوں سے اىک نُور نِکلا اور آسمان کى طرف بلند ہوتا چلا گىا ، ىہ دىکھ کر مىں نے شوق و محبت کے عالَم مىں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى پىشانى مُبارَک چُوم لى۔ (1)مىرا قبىلہ بنى سَعد قحط مىں مبتلا تھا ، اَناج (یعنی کھانے پىنے کے سامان) کى تنگى تھى اور بارشىں نہىں ہو رہى تھىں۔ جب مىں 



________________________________
1 -                         مدارج النبوة ، قسمِ دوم ، باب اول ، ذکر نسب وحمل ...الخ ، ۲ / ۱۹ مرکز اھلسنَّت برکاتِ رضا ھند