Brailvi Books

قسط17: سیرتِ اعلٰی حضرت کی چند جھلکیاں
10 - 27
نیاز اور چندہ کرنے میں بے اِعتدالیاں
یوں ہی دادا گىر قسم کے لوگ چندہ کرنے میں بھی  بے اِعتدالیاں کرتے ہوں گے مثلاً جو آدمی  چندہ نہیں بھی دینا چاہتا اُسے آنکھیں دِکھا کر لے لیتے ہوں گے حالانکہ اِس طرح چندہ لینا دَرحقیقت رِشوت ہے ۔ پھر نیاز پکاتے وقت بھی بعض لوگ  راستہ بند کر دیتے ہیں ، سڑک میں گڑھے  کھود دیتے ہیں ، نىاز  پکاتے ہوئے نماز چھوڑ دیتے ہیں تو یہ سارے کام دُرُست نہیں۔ بہرحال اگر ان بے اِعتدالیوں کے ساتھ جَشنِ وِلادت مَنایا جائے تو یہ حقیقت میں جَشنِ وِلادت نہیں۔ جَشنِ وِلادت وہی ہے جو 100 فىصد شرىعت کے دائرے مىں رہ کر مَناىا جائے ۔ جہاں شریعت کے دائرے سے باہر نکلے تو وہ جَشنِ وِلادت نہ رہا بلکہ ایک تفرىح  کا سامان ہے ۔ اب اس مىں کسی قسم کے ثواب کى اُمِّىد نہ رکھىں بلکہ گناہ کى صورتىں واضح ہىں۔ جَشنِ وِلادت تو اِس لىے مَنایا جاتا ہے کہ ہمىں ثواب ملے ، ہمارا رَبّعَزَّ وَجَلَّ راضى ہو اور میٹھے میٹھے مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم خوش ہوں اور ہم ان کے مُبارَک ہاتھوں سے جامِ کوثر پئیں۔ جَشنِ وِلادت ہم اِس لىے تو نہیں مَنارہے کہ مَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قىامت کے دِن حکم ہو کہ جہنَّم مىں چلے جاؤ ! تم نے مسلمانوں کو تنگ کىا ہے ، لوگوں کے دِل دُکھائے ہىں ، تم نے راستے گھىر کر مَرىضوں کی اىمبولنس بھى نہىں جانے دى۔ اللہ نہ کرے کہ ہمارے ساتھ ایسا ہو لہٰذا جَشنِ وِلادت شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے