اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
سالگرہ منانے کا طریقہ(1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۲ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مجھ پر دُرُود شرىف پڑھو اللہ پاک تم پر رَحمت بھىجے گا ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سالگرہ کس اَنداز سے مَنانی چاہیے ؟
سُوال : آپ کے رضاعی پوتے حسن رضا عطاری بن علی رضا مَاشَاءَ اللہ 13جمادی الاولیٰ 1440سِنِ ہجری کو تین سال کے ہوئے ۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا اِہتمام کیا گیا ، جس میں نہ کیک کاٹا گیا اور نہ ہی اِس طرح کی دِیگر چیزیں ہوئیں بلکہ نعت خوانی اور نیاز کا اِہتمام کیا گیا ۔ یہ اِرشاد فرمائیے کیا ہم اس موقع کو بھی حُصُولِ
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۱۳جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰ھ بمطابق 19جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - الکامِل لابنِ عَدِی، عبدالرحمٰن بن القطامی، ۵ / ۵۰۵ دار الکتب العلمیة بیروت