ثواب کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ نیز مَدَنی مُنّے یا مَدَنی مُنّی کی سالگرہ کس اَنداز سے منانی چاہیے ؟
جواب : سُبْحٰنَ اللّٰہ جس طرح حسن رضا کی سالگرہ یعنی Birth Day منائی گئی وہ بہت ہی بَرکت کا باعث ہے کیونکہ جس مکان میں یہ سلسلہ ہوا اس مکان میں ذِکرِ خُدا و ذِکرِ مصطفے ٰ ہو رہا تھا اور دُعائیں مانگی جا رہی تھیں اور ایسے موقع پر رَحمت کا نُزُول ہوتا ہے ۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا سفیان بِن عیینہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نیکوں کے ذِکر کے وقت رَحمت کا نُزول ہوتا ہے ۔ (1) تو جب نیکوں کے سردار، شہنشاہِ اَبرار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ذِکرِ خیرہو گا اور ان کی نعت پڑھی جائے گی کیا اس وقت رَحمت نازل نہیں ہو گی؟ پھر جب رَحمت کا نُزول ہو گا تو جو لوگ وہاں موجود ہوں گے کیا وہ اس رَحمت کی بَرسات میں نہیں نہائیں گے ؟ اور جب یہ سب لوگ اس رَحمت کی برسات میں نہائیں گے تو جس کی سالگرہ مَنائی جا رہی ہے وہ مَدَنی پھول بھی وہاں موجود ہوگا تو کیا رَحمت کے چھینٹے اس پھول پر نہیں پڑیں گے ؟اور جس پر رَحمت نازِل ہو گی کیا اسے بَرکت نہیں ملے گی ؟ بیشک اس محفل سے دُعائیں بھی ملیں گی اور بَرکات بھی حاصِل ہوں گی ۔ سالگرہ وغیرہ کے موقع پر اس اَنداز سے تقاریب اور مَحافل کا اِنعقاد کرتے رہنا چاہیے ۔ اَلبتہ جب بھی اِجتماعِ ذِکر و نعت کا اِہتمام کریں تو ایک مبلغ کو ضَرور مَدعو فرمائیں
________________________________
1 - حلية الاولیاء، سفیان بن عیینة، ۷ / ۳۳۵، رقم : ۱۰۷۵۰ دار الکتب العلمیة بیروت